اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کی علاقائی اور عالمی سطح پردہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مصری حکومت نے 241 وہابی دہشت گردوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قاہرہ کی کرمنل کورٹ نے صحرائے سینا میں ملوث دہشت گردوں کی حمایت کے جرم میں 241 وہابی دہشت گردوں کے نام دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔ ان افراد پر حکومتی ہلکاروں اور اداروں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مصری قانون کے مطابق مذکورہ افراد 60 دنوں میں عدالت کے اس حکم اعتراض کرسکتے ہیں۔
.......
/169